مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ یہ فعل یورپی پارلیمنٹ کے انسانی حقوق کے نعروں کے برعکس اور قابلِ مذمت فعل ہے کہ اس کے بعض ارکان نے 17 ہزار سے زائد بچوں، خواتین، مردوں، سیاستدانوں اور پارلیمنٹ میں ایرانی قومی نمائندوں کے قاتلوں کے شرمناک اور کالے کرتوتوں سے آنکھیں چراتے ہوئے دہشت گرد فرقوں کے رہنماؤں کی میزبانی کی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کا دہشت گردوں کی حمایت سے کیا تعلق ہے؟
آپ کا تبصرہ